لاہور، جی پی او میں کسٹم حکام کی کارروائی ایک پارسل سی480گرام کوکین برآمد

منگل 23 مئی 2017 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) لاہور جی پی او میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک پارسل سی480گرام کوکین برآمد کر لی،تفصیلات کے مطابق کسٹمز عملے کے جنرل پوسٹ آفس میں کاروائی کرتے ہوئے پیرو سے آنے والے پارسل سے 480 گرام کوکین برآمد کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

پیرو سے بھجوائے گئے ایک تھرموس کی تہہ میں کروڑوں کی کوکین چھپائی گئی تھی،یہ کوکین قصور کے رہائشی محمد آصف کے نام پر بھجوائی گئی تھی، کسٹمز عملے نے کوکین برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :