چئیرمین ابصار عالم کی تنخواہ وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تنخواہ سے بھی زیادہ ہے: ڈاکٹر عامر لیاقت کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 23 مئی 2017 19:23

چئیرمین ابصار عالم کی تنخواہ وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تنخواہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی2017ء) عامر لیاقت کا دعوی ہے کہ چئیرمین ابصار عالم کی تنخواہ وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تنخواہ سے بھی زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت کا دعوی ہے کہ چئیرمین ابصار عالم کی تنخواہ وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تنخواہ سے بھی زیادہ ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ تمام وزراء اعلی اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تنخواہیں بھی چئیرمین پیمرا ابصار عالم کی تنخواہ سے کم ہے۔ عامر لیاقت نے دعوی کیا ہے کہ ابصار عالم کی تنخواہ 21 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔