علم اور تعلیم کی جانے والے سرمایہ کای کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہی,خواجہ محمد آصف

گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ نے ترقی کی جو منازل طے کی ہیں وہ بے مثال ہے، وفاقی وزیر دفاع ، پانی وبجلی

منگل 23 مئی 2017 20:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) وفاقی وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ نے گذشتہ 2سے 3سالوں میں ترقی کی جو منازل طے کی ہیں وہ بے مثال ہے جس کا تمام تر کریڈٹ ادارے کے وائس چانسلر ڈاکٹر فرحت سلیمی کو جاتا ہے جن کے شبانہ روز محنت کی بدولت ادارہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے میں بطور نمائندہ شہر اقبال کے باسیوں کی جانب سے وی سی جی سی یونیورسٹی خدمات کا اعتراف کرتا ہوں اور ان کا ہمیشہ مشکور و ممنون رہوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کے منعم الدین ہال میں پرائم منسٹر لیب ٹاپ اسکیم کے سلسلہ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، رانا لیاقت علی ، بیگم گلناز شجاعت ، ضلعی صدر پی ایم ایل این سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشااور ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق کے علاوہ معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

خواجہ محمد آصف نے کہاکہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سیالکوٹ کی بنیاد میرے والد مرحوم خواجہ محمد صفدر نے 1951-52ء میں رکھی اس وقت وہ منتخب رکن پارلیمنٹ تھے ۔ انہوں نے کہاکہ میری دونوں بہنوں نے اسی درسگاہ سے تعلیم حاصل کی اور اس ادارے کی سابق سربراہ پروفیسر منعم الدین میری والدہ کی دوست تھی اس اعتبار سے میرا اس درسگاہ سے جذبہ لگاؤ ہے اور اس سے لمبی رشتہ داری بھی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میری یہ خواہش تھی کہ یہاں بچیوں کی یونیورسٹی بنے اور آج سے سات، آٹھ سال قبل وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میرے اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا اور اس کو خواتین کی یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات باعث اطمینان اور تسکین ہے کہ یہاں پر مختلف شعبہ جات میں خواتین ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کررہی ہیں اور ان کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے دوسرے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہی ۔

انہوں نے کہاکہ خواتین یونیورسٹی کو ڈاکٹر فرحت سلیمی کا بطور وائس چانسلر ملنا اس ادارے کی خوش قسمتی ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹر فرحت سلیمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے بچیوں کیلئے کی جانے والی سرمایہ کاری میں آپ میڈیم بنی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ علم اور تعلیم کی جانے والے سرمایہ کای کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم کی گئی سرمایہ کاری کا منافع ابدی اور ازلی ہے کیونکہ جب معاشرے کا کوئی فرد ایم ایس، ایم فل یا پی ایچ ڈی کر جاتا ہے تو سرمایہ کاری کے منافع کا لامتناہی اور لازوال سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ ہماری حکومت نے صرف وقتی کام نہیں کئے بلکہ ایسے کام کئے ہیں جس کے قوم کے نسلیں قیامت تک فائدہ حاصل کرتی رہے گی اور اس کا اجر ہمیں آخرت میں ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری نسل کے لوگوں نے نوجوان نسل پر جو سرمایہ کاری کی اگر اس کے مثبت نتائج نکلے تو ہم سمجھے گے کہ ہم نے اپنی زندگی ضائع نہیں کی اور اگر خدا نخواستہ نئی نسل ناکام ہوتی ہے تو ہماری زندگیاں رائیگاں جائیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ قوموں کو ازل سے ابد تک زندہ رکھنے کیلئے علم کی فصیلیں بونا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :