پتوکی،صحافی کی شہادت سے معاشرے میں ایک باب بند ہو جاتا ہے کیو نکہ یہ معاشرے کے عکاس ہو تے ہیں،عمارہ خاں

میاں رزاق نے ڈیو ٹی کے دوران اپنی جان دے کر شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہے ، ڈپٹی کمشنر قصور کی جانب سے شہید صحافی کے لئے امداد کا اعلان

منگل 23 مئی 2017 20:59

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور میڈ یم عمارہ خاں نے کہا کہ صحافی کی شہادت سے معاشرے میں ایک باب بند ہو جاتا ہے کیو نکہ یہ معاشرے کے عکاس ہو تے ہیں اور یہ مسائل کو حکو مت تک پہنچا کر ان کو حل کروا نے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں میاں رزاق نے ڈیو ٹی کے دوران اپنی جان دے کر شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہے ضلعی حکو مت انکے اہل خانہ سے بھر پور تعاون کر یگے گی کیو نکہ ایک صحافی کی شکل میں جو خلا پید اہو ا ہے یہ تو کبھی پورا نہیں ہو سکتا مگر ان کی بیو ہ اور بچو ں کا مفت علاج و ہر ممکن مد د کی جائیگی اور سو گوار خاندان سے اظہار تعزیت کی اور مر حوم کے لئے دعائے مغفرت کی ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے گز شتہ روز بھیڈ یاں پتو کی میں شہید میاں رزاق کی رہا ئش گا ہ پر سو گوار خاندان سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہ ر خ نیازی ،ڈی آئی او عبد الوحد ،سابق ایم پی اے چو ہدری امجد علی میئو ،محمد عمران چو ہدری سنیئر نائب صدر ڈی یو جے قصور ،عبید اللہ شیخ ،ند یم اکرم ،محمد نو ید شیخ ،محمود گھمن ،ایم سی سی کے کپتان طاہر ستار وارائچ اور ردیگر بھی مو جود تھے ڈپٹی کمشنر قصور میڈ یم عمارہ خاں نے اس موقع پر میاں رزاق شہید کے بیٹے کیف رزاق کے علاج مالجے ،تعلیم اور دیگر ضرورت زند گی کے لئے حکو مت کی جانب سے مالی امداد کا بھی اعلان کیا اور انکی رہائش گاہ کے قر یب گور نمنٹ کے چلڈ ر ن پار ک کو میاں رزاق شہید پار ک کا نام تبد یل کر کے رکھنے کی منظوری بھی دی اور مر حو م کی بیو ہ اور دو بچیو ں سے وعدہ کیا کہ وہ ہر مکمن کو شش کر یں گی کہ انکی مکمل امداد کی جا سکے محمدشاہ ر خ نیازی کو ہد ایات جاری کیں کہ جلد ازجلد پار ک مکمل کرو ایا جائے اس کے بعدمیڈ یم عمارہ خاں نے مقد ر حسین کی رہائش گا ہ پر انکی خیر یت دریا فت کی شاہ ر خ نیازی کے مطابق میاں رزاق نے ہمیشہ حق سچ کی آواز کو بلند کیا اورانکا مقصد ڈاکو ئو ں کوپکڑوا کر بر ائی کا خاتمہ کر نا تھا جس پر انہیں شہید کیا گیا عمران چو ہدری کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام صحافی برادری ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ڈی پی او قصور علی ناصر ر ضوی نے دن رات محنت کر کے قاتلو ں کو گر فتار کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ قانو ن کی گر فت سے کو ئی نہیں بچ سکتا ہے اسی سلسلے میں میاں رزاق شہید کے اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب و خادم اعلی سے مطالبہ کیا کہ ان کی بھر پور مد د کی جائے کیو نکہ شہید ہی انکا واحد کفیل اور سہارا تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ طاہر ستاورائچ اور دیگر شر کاء نے قبر پر پھو ل چڑ ھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :