تیمرگرہ،این ایف سی ایوار ڈ کا حصول ،صو بے کو پختونخواہ کا نام اے این پی کے کارنامے ہیں ،سابق سینیٹر زاہد خان

ساڑھے چار سال گز ر نے کے با وجو د صو بہ ما لیا تی بحران کا شکار اور کو ئی میگا تر قیا تی منصو بہ شر وع نہیں کیا جا سکا ،مرکزی تر جمان اے این پی

منگل 23 مئی 2017 21:02

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) عوامی نیشنل پار ٹی کے مرکزی تر جمان وسابق سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ آنے والادور اے این پی کا ہے ،اسلام اور تبد یلی کے علمبرداروں کی حقیقت عوام جان چکے ہے ،ساڑھے چار سال گز ر نے کے با وجو د صو بہ ما لیا تی بحران کا شکار اور کو ئی میگا تر قیا تی منصو بہ شر وع نہیں کیا جا سکا ،کرا چی میں پختونوں کے کا میاب جلسے سے مخا لفین کی انکھیں کھل جا نی چا ہیں ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منز ر ئے تنگے میں قدر تی گیس فراہمی اور رباط اوگو شاہ میں شمولیتی اجتماعاع سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر علاقہ مشران ڈا کٹر جاو ید اقبال ،قاضی فضل احد ،سید ہارون ،قاضی محمد صادق ،شیر غلام ،عجب خان ،ملک عاطف سمیت80عمایدین نے پیپلز پار ٹی ،پی ٹی آئی اور جما عت اسلامی سے اپنی د یر ینہ رفاقت چھوڑ کر عوامی نیشنل پار ٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ شامل ہونے والوں کو پار ٹی ٹوپیاں پہنا کر خوش آمد ید کہا گیا،اس مو قع پر ممبرا ن ضلع کونسل انجنیر مختیار خان اور آصف عزیر بھی موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں زاہد خان نے کیا کہ این ایف سی ایوار ڈ کا حصول ،صو بے کو پختونخواہ کا نام ،دیرپا ء امن کا قیام اور اس کے لی800سے زیادہکارکنوں کی قر بانی اے این پی دورکے کارنامے ہیں ،جبکہ دیر لویرمیں سڑکوں کی تعمیر ،باچا خان اوپی ڈی ،بلا مبٹ ایر گیشن سکیم ،جندول گریڈ اسٹیشن اور عبدالولی خان یو نیور سٹی کیمپس قائم کر کے عوام کا میعار ذ ند گی بلند کیا موجودہ صو با ئی حکومت نے تبد یلی کے نام پر قوم کے 5سال ضا یع کر دئیے ،انصا ف کے علمبردار خیبر بنک اسکینڈل پر کیوں خاموش ہے،مو جو دہ دور میں پختون قوم اپنی بقاء کے لئے متحدہو جا ئے ،انہوں نے وا ضح کیا کہ بلاک شنا ختی کا ر ڈ ز کی دو ماہ کے لے عارضی بحال کسی صور ت قابل قبول نہیں ،پختونوں کے شناختی کار ڈ ز کی مستقبل بحالی کے لئے ہر حد تک جا ینگے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں اُ ن کی کوششوں سے منظور کر دہ ساڑھے پانچ ارب ر وپے کی لا گت سے قد ر تی گیس فراہمی پر خر چ کئے جارہے ہیں جس سے علاقہ میں ترقی و خو شحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،انہوں نے علاقہ کے قدرتی گیس فراہمی کا اعلان بھی کیا

متعلقہ عنوان :