سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی مانچسٹر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 23 مئی 2017 21:32

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی مانچسٹر بم دھماکے کی شدید الفاظ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مانچسٹر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے، قیمتی جانوں کی ضیاع پر دلی دکھ ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسان نہیں، غم کی اس گھڑی میں برطانیہ کی عوام، وزیراعظم تھریسا مے اور غمزدہ خاندانوں کیساتھ دلی ہمدردی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اقوام عالم کا مشترکہ دشمن ہے اور مشترکہ کوششوں سے خاتمہ ممکن ہے۔(ار)

متعلقہ عنوان :