لیثرر لیگ‘ الفلاح ایف سی، اسپیڈ اسٹرز، ریڈ ڈیولز، ڈیئر ڈیولز اور ٹارگیرین یونائیٹڈ گروپ میں سرفہرست

منگل 23 مئی 2017 23:57

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) ورلڈ گروپ اور ٹرنک والا فیملی کی زیرنگرانی لیثر لیگ فٹبال کے 9ویں راؤنڈ کے مقابلے کراچی سینٹر کے 5مختلف میدانوں پر 23میچز کھیلے گئے۔سکسٹین اسٹار فٹبال گراؤنڈ پر پرلفلاح اور والویرین کا مقابلہ 0-0کی برابری پر ختم ہوا۔ نشان حیدر نے خان ایٹ ایف سی کو باآسانی 5-0کی ہزیمت سے دوچار کیا۔

فاتح ٹیم کیلئے یعقوب نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ہزارہ یونائیٹڈ کو وی کنگز پر 6-0کی آسان فتح حاصل ہوئی۔ عمران علی اور محمد مصطفی نے ہیٹ ٹرک بنائیں۔ آل اسٹار کو آر ایف یونائیٹڈ پر 1-0کی سبقت حاصل ہوئی۔ بائرن میونخ نے بیکن نائٹ کو 2-0سے زیر کیا۔نیشنل سوکر اکیڈمی کو نارتھ ینگرز ایف اے کے مقابلہ 2-0کی شکست کا سامنا رہا۔کراچی یونائیٹڈ فٹبال گراؤنڈ کلفٹن میں سی ویو ایف سی نے بلیو بولٹ ایف سی کو 5-0 سے مات دی۔

(جاری ہے)

اوساس ایف سی پر 1-0کی برتری حاصل ہوئی۔ گیرین یونائیٹڈ کو ویٹرن ایف سی پر پوئنٹس میچ میں 2-0 سے کامیابی حاصل ہوئیً بوائز ایف سی اور ہاک ایف سی کے مابین مقابلہ 0-0 کی برابری پر ختم ہوا۔کے ایم سی اسٹیڈیم پرٓسپیڈاسٹرپر محسن گیلانی ایف سی کو 1-0 سے کامیابی حاصل ہوئی۔ سندھ بلوچ کو مشتاق اکیڈمی کیخلاف پوائنٹس میچ میں 5-0سے کامیابی حاصل ہوئی۔

ایف سی اے پی ایس اور بلوچ برادرز کا مقابلہ 2-2سے برابر رہا۔مواچھ اسٹار کو باتھ آئس لینڈ کیخلاف 3-1سے کامیابی حاصل ہوئی۔کالونی اسٹیڈیم ملیر پر۔ڈرگ روڈ یونین نے پرائڈ ایف سی کومین آف دی میچ حماد کے گول کی بدولت 1-0 سے کامیابی حاصل ہوئی۔ ملیر مجاہدکیخلاف پرائڈ ایف سی کو 1-0سے سبقت حاصل ہوئی۔ بنگش برادرز نے کالونی اسپورٹس کو 2-0سے ٹھکانے لگایا۔ کھوکھراپار نیشنل نے 3-1سے کالونی یوتھ کیخلاف کامیابی حاصل کی۔ ڈیرڈویلز اور کالونی اسپورٹس کا مقابلہ 0-0سے برابر رہا۔۔ ڈی ایچ اے راحت پرکھیلے گئے میچوںمیں ایف سی راجپوت نے جوگا بونیٹو 2-1، ہسکول پیٹرولیم نے شاہ سیون کو 5-1، ریڈ ڈیولز نے نیوکراچی نینشل کو 5-2اور ڈینی جینئس نے اورنگی فاکس کو 2-1 سے ناکام کیا۔

متعلقہ عنوان :