گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی دھمکی دی گئی

بھارت نے اگر ایسی کسی حرکت کا سوچا بھی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان پاک فوج جنرل آصف غفور

muhammad ali محمد علی منگل 23 مئی 2017 20:20

گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی دھمکی ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی2017ء) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی دھمکی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک ٹو کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس حوالے سے اب ترجمان پاک فوج جنرل آصف غفور کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت نے اگر ایسی کسی حرکت کا سوچا بھی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بھارت نے پاک فوج پر ایل او سی کے علاقوں میں آباد آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارت کا یہ الزام جھوٹ کا پلندہ ہے۔ پاک فوج کبھی آبادی کو نشانہ نہیں بناتی۔ آئندہ کچھ روز میں پاک فوج میڈیا کو ایل او سی کے علاقوں کا دورہ کروائے گی جس سے تمام حقیقت سامنے آ جائے گی۔