حکمران لیڈرزنہیں ڈیلرزبنے ہوئے ہیں، مخلص قیادت ملے تویہ ملک پانچ سالوں میں ایشین ٹائیگر اور دس سالوں میں دنیاکی سپرپاور بنے گا

امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان

منگل 23 مئی 2017 23:51

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے امیر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ ہمارے حکمران لیڈرزنہیں ڈیلرزبنے ہوئے ہیں،دیانتدار، امین اور مخلص قیادت ملے تویہ ملک پانچ سالوں میں ایشین ٹائیگرجبکہ دس سالوں میں دنیاکا سپرپاور بنے گا،وہ گزشتہ روز خان پورآدینزئی دیر لوئر میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کررہے تھے جس میں پی کے 97میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ذاکراللہ خان نے جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا اس موقع پر صوبائی و زیرخزانہ مظفرسید،وزیربلدیات عنایت اللہ خان،ایم این اے صاحبزادہ یعقوب خان، جماعت اسلامی دیر لوئر کے امیر مولانااسداللہ شاکراللہ خان سابق ایم این اے سید بختیار معانی ، صوبائی نائب امیر نور الحق، ضلعی جنرل سیکرٹر ی عبدالودودنے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

(جاری ہے)

،مشتاق احمد خان نے کہاکہ 60ارب ڈالر کاسی پیک منصوبہ پاکستان کے 70سالوں کے ترقیاتی بجٹ کوتین سے ضرب دینے سے بھی بڑامنصوبہ ہے اور چین اتنی سرمایہ کاری اس لئے کررہاہے کہ ہمارے پاس گوادر ہے،انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجودیہاں کے عوام بنیادی ضروریات اور علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہیں ،انہوں نے کہاکہ ٹیکس کے شعبہ اورترقیاتی سکیموں میں کرپشن ختم ہوجائے تو ہمیں آئی ایم ایف اورورلڈبنک سے قرضے لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کادامن کرپشن سے پاک ہے اوراس کاسرٹیفیکیٹ ورلڈبنک،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور سپریم کورٹ نے دیاہے ا نہوںنے کہاکہ 2018میں خیبرپختونخواکا اختیار واقتدارجماعت اسلامی کے پاس ہوگا اس موقع پر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیارکرنے والے پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ذاکراللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ راستہ بھٹک گئے تھے مگر اب راہ راست پر آگئے ہیں اوراب ان کااوڑھنابچھوناجماعت اسلامی کے ساتھ ہے جو حقیقی معنوں میں ملک کو اسلامی فلاحی اور جمہوری ریاست بناناچاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے اندر جما عت اسلا می ہی نیک اور صالح قیا دت لا سکتی ہے انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیںکہ عوام 2018کے عام انتخابات میںجما عت اسلا می کو بر سر قتدار لا ئینگے،اس سے قبل صو بائی امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے ڈاکٹر ذاکر اللہ خان کو جماعت اسلا می کی ٹو پی پہنا کر جماعت اسلا می میں خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :