سندھ ہائیکورٹ ، آئی جی سندھ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

ایڈوکیٹ جنرل سے مدت ملازمت پوری کرنے والے افسران کی فہرست طلب

منگل 23 مئی 2017 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل سے مدت ملازمت پوری کرنے والے افسران کی فہرست مانگ لی۔سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ برطرفی کیس کی سماعت میں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی کھنچائی کردی۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ رولزآف برنس میں آئی جی کی مدت ملازمت پانچ سال ہے،آپ ان رولز پرعمل کیوں نہیں کرتی عدالت کاکہناتھاکہ دس سال میں 13آئی جی تبدیل ہوئے۔

(جاری ہے)

کس ادارے کے سربراہ نی5 سال مدت ملازمت پوری کی ،فہرست دی جائے۔اے جی سندھ نے موقف اختیار کیاکہ ڈیپوٹیشن افسران پر صوبائی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔اے ڈی خواجہ مستقل آئی جی نہیں،او پی ایس پر تعینات کیا گیا۔اس وقت آئی جی بنایا گیاجب کوئی دوسراافسر دستیاب نہیں تھا۔اے ڈی خواجہ خود دستبردار ہوچکے ہیں،معاملہ ختم ہوجانا چاہئے۔عدالت نے پولیس اصلاحات کیلئے بھی کمیٹی بنادی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ لکھ کردیں کہ کسی ادارے کے سربراہ کو کسی بھی وقت ہٹایا جاسکتا ہے۔عدالت نے ایڈی خواجہ کوکام جاری رکھنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت چوبیس مئی تک ملتوی کردی۔