ڈیرہ مراد جمالی,جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر کے اغواء ہونے والے بیٹے کی بازیابی کیلئے پولیس کی ٹیم کی باریک بینی سے تفتیش

چوکیدار کو حراست میں لے لیا گیا مختلف کاروائیوں میں گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع

منگل 23 مئی 2017 23:44

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کے اغواء ہونے والے بیٹے کی بازیابی کیلئے پولیس کی سنیئر آفیسروں پر مشتمل ٹیم کی باریک بینی سے تفتیش رائس مل کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا گیا مختلف کاروائیوں میں گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے سنسنی خیز انکشافات آئندہ چوبیس گھنٹوں میںقریبی دوستوں کی گرفتاری کا امکان تفصیلات کے مطابق جب اغواء کاروں نے جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے وکی کمار کو رائس مل سے اغواء کیا تو اس وقت وہ اپنے دس دوستوں کے ہمراہ مل کے اے اسی روم میں محو گفتگو تھا کہ اچانک فون کال آئی باہر نکلا تو اغواء کاروں نے انہیں اغواء کرلیاجس کی اطلاع چوکیدار نے وکی کمار کے دوستوں کو دی اور اغواء کار وکی کمار کو ساتھ لیکر فرار ہوگئے وکی کمار کی بازیابی کیلئے نصیرآباد پولیس کی سنیئر ٹیم ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے گزشتہ روز ایک بار پھر جائے واردات رائس مل کا دورہ کیا اور شواہد جمع کیئے گئے اور رائس مل کے چوکیدار کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مغوی وکی کمار اپنے دس دوستوں کے ساتھ رائس مل میں بیٹھا تھا کہ اچانک موبائل فون پر کس کی فون آئی کمرے سے باہر نکلا اور غائب ہو گیا جبکہ اغواء کاروں نے سوئے ہوئے چوکیدار کو اٹھا کر تشدد کیوں کیاتھا ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مغوی وکی کمار کے قریبی دوستوں کی گرفتاری کا قومی امکان ہے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں جن کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے ذرائع نے مزید بتایاکہ وکی کمار کی بازیابی کیلئے پولیس کے علاوہ قبائلی طور پر بھی کوشیشوں کو مزید تیز کردیا گیا ہے تاکہ وکی کمار کو جلد از جلد بازیاب کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :