جنوبی وزیرستان کے 733بندسکولوں میں تیزی سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بھال ہورہی ہیں،ایجنسی ایجوکیشن آفیسر

منگل 23 مئی 2017 23:45

جنوبی وزیرستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) آپریشن راہ نجات کے باعث جنوبی وزیرستان کے 733بندسکولوں میں تیزی سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں پاک آرمی ،پولیٹکل انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کی انتھک کائوشوں سے 2016-17میں طلباء وطالبات کی انرولمنٹ37ہزارتک پہنچ گئی موجودہ اے ڈی پی میں35سکیموں کی منظوری سے جوکہ آپریشن راہ نجات کے باعث جس پرکام بندتھا پردوبارہ تیزی سے کام جاری ہے ان خیالات کااظہار ایجنسی ایجوکیشن آفیسر محب الرحمن داوڑنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپریشن راہ نجات کے باعث جنوبی وزیرستان کی7343بندسکولوں جس میں459لبوائز اور274گرلزسکولزمیں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہورہی ہیں انکاکہانتھاکہ2015-16میں23ہزارکے قریب انرولمنٹ کے ٹارگٹ کو کامیابی سے حاصل کرلیا جبکہ2016-17میں طلباء وطالبات کی انرولمنٹ 37ہزارتک پہنچ گئی جوکہ پاک آرمی ،پولیٹکل انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کی کاوشوں کانتیجہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ اے ڈی پی میں35سکیموں کی منظوری اور ترقیاتی کام کے جاری ہونے سے جنوبی وزیرستان کے تعلیمی ادارے 21صدی میں ملک کے دیگرترقی یافتہ اضلاع کے ہم پلہ ہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :