ڈیرہ مراد جمالی ، قیامت خیز گرمی ایک عورت سمیت درجنوں افراد بہوش

ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ،کاروبار زندگی مفلوج

منگل 23 مئی 2017 23:49

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) نصیرآباد میں قیامت خیز گرمی قبولہ اور چھتر میں ایک عورت سمیت دو افراد درجنوں افراد بہوش ہو گئے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ کاروبار زندگی مفلوج دو پہر ہوتے ہی لوگ گھروں میں محصور ہوگئے گڈوتھرمل پاور سے نصیرآباد کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی فراہم کرنے والی مین ٹرانسمیشن میں وقفہ وقفہ سے فنی خرابی سے علاقے میں بجلی کا بحران عوام بجلی کی بندش سے بلبلا اٹھے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے چھتر ڈیرہ مراد جمالی مینگل کوٹ باباکوٹ منجھو شوری نوتال سمیت دیگر علاقے گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں نصیرآباد میں قیامت خیز گرمی پڑنے سے قبولہ ایک شخص بھوسہ کی ٹرک بھرتے ہوئے بہوش ہو گیا اور زندگی کی بازی ہارجبکہ چھتر کے علاقے میں ایک عورت مائی کامل بھی ہلاک ہوگئی کھتیوں بھوسہ کی ٹرکیں سڑکوں کی تعمیراتی کام کرتے ہوئے درجنوں افراد کے بہوش ہو نے کی اطلاع موصول ہو ئی ہیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہونے اور برف فی کلو دس روپے اضافہ کردیا گیا ہے گرم لو چلنے سے کاروبار زندگی مفلوج دو پہر ہوتے ہی لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ گڈوتھرمل پاور سے نصیرآباد کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی فراہم کرنے والی مین ٹرانسمیشن میںجیکب آباد اور ڈیرہ مراد جمالی کے درمیانی راستے میں وقفہ وقفہ سے فنی خرابی سے ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن منجھوشوری گرڈ اسٹیشن باباکوٹ گرڈ اسٹیشن میں بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے جس سے پینے کا پانی ناپید ہوگیا ہے عوام بجلی کی بندش سے بلبلا اٹھے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله خان زہری مشیر معدنیات حاجی محمد خان لہڑی سے مطالبہ کیا کہ اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی کو بجلی فراہم کرنے والے 220کے وی گرڈ اسٹیشن کا کام جلد مکمل کروا کر شہر کو بجلی فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :