لاہور چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کو گرمی سے بچانے کے لئے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

منگل 23 مئی 2017 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف خالد عیاض خان نے لاہور چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کو گرمی سے بچانے کے لئے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف نے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھر کے انچارج صاحبان کو ہدایت جاری کی ہے۔

کہ وہ پنجروں اور انکورژ میں پانی کا چھڑکائو، ڈیزرٹ کولر اور چکہیں لگوئیں اور جانوروں کے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہون نے کہا جانورون اور پرندوں کے لئے انتظامات کو چیک کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ وقتافوقتا چیکنگ کا عمل جاری رکھے گیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز پر عملدر آمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔(وقاص)

متعلقہ عنوان :