مہمند ایجنسی، گندائو غلنئی بارنی ڈیم پر فوری کام شروع کیا جائے لوگ بوند بوند پانی کور ترس رہے ہیں, مہربان شاہ

ڈیم کا آدھا حصہ تعمیر ہو کر پچاس فیصد رقم خڑچ کی جا چکی ہے۔ دوبارہ تعمیر شروع کرکے مایوسی ختم کی جائے،سماجی رہنما

منگل 23 مئی 2017 23:26

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) مہمند ایجنسی، گندائو غلنئی بارنی ڈیم پر فوری کام شروع کیا جائے۔ علاقے میں کنویں خشک ہو کر لوگ بوند بوند پانی کور ترس رہے ہیں۔ ڈیم کا آدھا حصہ تعمیر ہو کر پچاس فیصد رقم خڑچ کی جا چکی ہے۔ دوبارہ تعمیر شروع کرکے مایوسی ختم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی غلنئی کے مشران ملک مہربان شاہ، ملک اورنگزیب، ملک دلاور، ملک لعل بادشاہ و دیگر نے ایک اخباری بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی اور مضافاتی گائوں کو پینے کے پانی کا مسئلہ پہلے سے ہی درپیش تھا۔ جس پر حکومت نے زیر زمین پانی کی سطح اوپر لانے اور ٹیوب ویلوں کو جاری رکھنے کیلئے 2012 ء میں غلنئی کے قریبی پہاڑوں میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے گندائو بارانی ڈیم کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

جس پر 25 کروڑ روپے خرچ ہو کر پچاس فیصد کام مکمل ہوا ہے۔

مگر 2013 ء میں حالات کی وجہ سے ڈیم پر کام بند کر دیا گیا۔ اب موجودہ وقت میں سخت گرمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زیر زمین پانی کے ذخیرے کم ہو کر کنویں خشک ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پورے علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ جس سے ہزاروں لوگ متاثر ہیں۔ اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا، آئی جی ایف سی میجر جنرل مظہر شاہین، اے سی ایس فاٹا و ایف ڈی اے چیف فدا وزیر ، پی اے مہمند محمود اسلم وزیر اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل حافظ آصف اقبال سے ڈیم کے باقی کام کی تعمیر شروع کرنے کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :