لاہور، نوا یکوٹ میں پولیس کی کاروائی

موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ملزمان گرفتار ، 6 موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد

منگل 23 مئی 2017 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقے نوا یکوٹ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوایکوٹ پولیس نے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے 3 رکن پر مشتمل موٹر سائیکل گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان اشرف، عمران اور کاشف کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کر وا دیا ہے۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں(وقاص)

متعلقہ عنوان :