Live Updates

ماہ رمضان المبارک عبادات کا مہینہ ، تاجر ماہ مقدس میں عوام کو اشیائے خوردنوش وغیرہ میں مکمل ریلیف دیں ،اسفندیار خٹک

سرکاری ریٹ سے زیادہ وصول کرنے والے دُکاندارو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں

منگل 23 مئی 2017 22:55

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں اسفندیار خٹک نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔ ماہ رمضان المبارک عبادات کا مہینہ ہے۔ تاجر برادری کو چاہئے کہ وہ ماہ رمضان کے مقد س مہینہ میں عوام کو اشیائے خوردنوش وغیرہ میں مکمل ریلیف دیں ۔ سرکاری ریٹ سے زیادہ وصول کرنے والے دُکاندارو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ذخیرہ اندوزوں ، منافع خوروں کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔ ماہ رمضان المبارک کے لئے سپیشل پرائس کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا انچارج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فور بنوں دولت خان موبائل نمبر03469330189 مقرر کیا گیا ہے۔ عوام کو شکایت کرنے کے لئے مذکورہ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیںلیکن شکایت کنندہ کمپلینٹ کرنے سے پہلے ثبوت فراہم کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں اسفندیار خٹک نے اپنے آفس میں ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے سپیشل پرائس کمیٹی بنوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع اسسٹنٹ کمشنر بنوں خالد قیوم خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وًن طاہر سلیم خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فور دولت خان ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عقیق حسین، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بنوں فخر زمان محسود ، سنیئر فوڈ انسپکٹر سمیع اللہ جان سمیت لائیو سٹاک کے افسران ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بنوں کے صدر شاہ وزیر خان، دودھ فروش ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ملک نعمت علی ایڈوکیٹ ، ہوٹل ایسوسی ایشن بنوں کے صدر محمد اشرف خان ککی، جنرل سیکرٹری ، جنرل کونسلر ظفر علی ظفری ، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن بنوں کے صدر ملک محمد عامر خان (عامر بیکرز) ، چاول ایسوسی ایشن بنوں کے صدر ملک دِلنواز خان، جنرل سیکرٹری آزاد خان سمیت ٹی ایم اے بنوں کے افسران ، میڈیا کے نمائندے وغیرہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں اسفندیار خٹک نے 57اشیائے خورد نوش کی سرکاری قیمتیں مقرر کیں جس میں چاول کائنات118روپے کلو، چاول سپر کرنل 105روپے کلو، چاول سیلہ باسمتی80روپے کلو، چاول سیلہ نمبر۲ 80 روپے کلو، چاول اری ۹ 60روپے کلو، چاول اری ۶ 48روپے کلو، دال چنا موٹا 120روپے کلو، دال چنا چھوٹا110روپے کلو، مٹردال60روپے کلو، دال مونگ 110روپے کلو، دال مونگ ۲ 100روپے کلو، دال ماش موٹا190روپے کلو، دال ماش چھوٹا190روپے کلو، مسور ۱ 120روپے کلو، لوبیا ایتھوپیا90روپے کلو، لوبیا چائنہ 120روپے کلو، بیسن مٹروالا65روپے کلو، بیسن چنی130روپے کلو، میدہ 45روپے کلو، سوجی45روپے کلو، مصالحہ ترکاری310روپے کلو، گرم مصالحہ550روپے کلو، چپلی کباب 295روپے کلو، پکوڑے 160روپے کلو، دہی 87روپے کلو، دودھ 80روپے کلو، سادہ ڈبل روٹی 700گرام65روپے ، ملکی ڈبل روٹی 700گرام 65روپے، کوکوناٹ بسکٹ، فنسی بسکٹ270روپے کلو، لوکل کھلا بسکٹ بیکری والا180روپے کلو، بسکٹ نمبر۲ 100روپے کلو، رًس نمبر۱ 150روپے کلو، رًس نمبر۲ 100روپے کلو، مٹھائی خالص 215روپے کلو، مٹھائی سادہ 140روپے کلو، مٹھائی مکس 210روپے کلو، برفی 390روپے کلو، سوہن حلوہ 300روپے، بنوں وال حلوہ 186روپے کلو، کھیر 200روپے کلو، جلیبی 140روپے کلو، بندی ٹانگری 120روپے کلو، نمک پاری150 روپے کلو، چھوٹا گوشت 575روپے کلو، بڑا گوشت 310روپے کلو، مچھلی تازہ 200روپے کلو، پکی مچھلی 200روپے کلو، کنیا چائے ۱ 670روپے کلو، چائے نمبر۲ 530روپے کلو، سبز چائی430روپے کلو، پختہ چائے 15روپے فی پیالہ، دودھ پتی فی پیالہ 20روپے، تندور روٹی وزن 160گرام 12روپے، سادہ پلائو120روپے کلو، گوشت پلائو240روپے کلو کے سرکاری ریٹ مقرر کی گئی ہے۔

برف اور مشروبات وغیرہ کے متعلق اہم اجلاس آج مورخہ 24مئی 2017کو دوبارہ اے ڈی سی آفس بنوں میں دوبارہ ہو گا۔ اجلاس میں تمام دُکانداروں نے سرکاری ریٹ پر اشیائے خورد نوش دینے کا عہد کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ماہ رمضان المبارک میں تمام سامان مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :