1 لیٹر پیٹرول میں 1150 کلومیٹر کا سفر، امریکی یونیورسٹی نے حیرت انگیز گاڑی تیار کر لی

muhammad ali محمد علی منگل 23 مئی 2017 20:55

1 لیٹر پیٹرول میں 1150 کلومیٹر کا سفر، امریکی یونیورسٹی نے حیرت انگیز ..
مشی گن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی2017ء) امریکی یونیورسٹی نے 1 لیٹر پیٹرول میں 1150 کلومیٹر کا سفر کرنے والی حیرت انگیز گاڑی تیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن مین واقع ایک یونیورسٹی میں ایک حیرت انگیز گاڑی تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاول پروٹو ٹائپ نامی گاڑی 1 لیٹر پیٹرول میں 1150 کلومیٹر کا سفر کر سکتی ہے۔ گاڑی میں صرف ایک شخص سوار ہو سکتا ہے اور یہ 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لے کر 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چلائی جا سکتی ہے۔ یونیورسٹی کے طلباء کے جانب سے اس گاڑی پر مزید تجربات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس گاڑی کو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :