سپریم کورٹ نے چیئرمین انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بنک کے سربراہ کی تعیناتی سے متعلق کیس میںمتعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیا

منگل 23 مئی 2017 21:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) سپریم کورٹ نے چیئرمین انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بنک کے سربراہ کی تعیناتی سے متعلق کیس میںمتعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئر مین آئی ڈی بی پی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ منگل کوجسٹس عظمت سعید اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزارشکیل احمد نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ چیئرمین آئی ڈی بی پی جمال نسیم مبینہ ملی بھگت سی18سال سے اس عہدے پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جو قواعد وضوابط کی سراسر خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ دیگر سنیئر آفسران کی حق تلفی کا بھی باعث بن رہاہے۔

جسٹس عظمت سعید نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کا اس معاملے سے کیا لینادیناہے جس پر درخواست گزار نے جواب دیا کہ عدالت مجھ سے یہ سوال نہیں کرسکتی۔ جسٹس عظمت سعید نے ان سے کہا کہ عدالت ا ن سے کو وارنٹو درخواست میں سب کچھ پوچھ سکتی ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کہیں اس میں کوئی بدنیتی توشامل نہیں۔ بعدازاں عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے مزیدسماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :