میران شاہ ،جنوبی وزیرستان سمیت افغانستان میں قائم ٹی ٹی پی کے کیمپوں میںتربیت حاصل کی،کیمپوں کی سرپرستی را اور این ڈی ایس کرتی ہے، کوئٹہ میں طے شدہ منصوبے کے تحت 8اگست کو بلال کاسی کو ٹارگٹ کیا

مئی کو گرفتار ہونیوالے کالعدم تنظیموں کے کمانڈر سعید احمد عرف تقویٰ کا اعترافی بیان

منگل 23 مئی 2017 21:55

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) 23مئی کو سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کوئٹہ سے گرفتار ہونیوالے کالعدم تنظیموں کے کمانڈر سعید احمد عرف تقویٰ کی صوبائی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے موقع پر ویڈیو اعترافی بیان صحافیوں کے سامنے چلایاگیا جس میں اُس کاکہناتھاکہ انہوں نے سال2014میں میران شاہ سے دہشتگردی کی ٹریننگ حاصل کی بلکہ جنوبی وزیرستان میں مولا ہنر کے کیمپوں سے ٹریننگ حاصل کی اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کی کیمپوں میں تربیت حاصل کی،انہوں نے اعترافی ویڈیو میں کہاکہ افغانستان میں موجود کالعدم تنظیموں کے کیمپوں کی سرپرستی را اور این ڈی ایس کر رہی ہے، بلکہ کوئٹہ میں بڑی دہشتگردی کا بڑا منصوبہ پہلیسے طے شدہ تھا جس میں ہائی پروفائل شخصیات کو ٹارگٹ کرنا تھا، ان کاکہناتھاکہ 8 اگست کو بلال کاسی کو ٹارگٹ کر کے سول ہسپتال میں خود کش حملہ کر کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا،: پی ٹی سی حملے کیلئے 4خودکش بمبار تیار کئے تھے، حملے میں تین بمباروں نے حملہ کر کے 60سے زائد اہلکاروں کی جان لی جبکہ ایک خودکش بمبار نے درگاہ شاہ نورانی پر خودکش بم حملہ کیا جس میں درجنوں لوگ مارے گئے ،انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم عبدلرحیم زیارتوال اور صوبائی مشیر اطلاعات رضا محمد بڑیچ کے قتل کے منصوبے میں ناکامی کابھی اعتراف کیا۔