قلعہ عبداللہ، اغواء ہونیوالا واپڈا لائن مین پاک افغان سرحدی علاقے سپینہ تیژہ سے بازیاب

منگل 23 مئی 2017 22:00

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے سے اغواء ہونیوالے واپڈا لائن مین کو پاک افغان سرحدی علاقے سپینہ تیژہ سے بازیاب کرالیاگیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے،لیویز ذرائع کے مطابق 5روز قبل قلعہ عبداللہ کے علاقے سے اغواء ہونیوالے واپڈا لائن مین سید نثار آغا کو پاک افغان سرحدی علاقے سپینہ تیژہ سے بازیاب کرالیاگیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے

متعلقہ عنوان :