بلوچستان اسمبلی کے اراکین کاعبدالرحیم مندو خیل(مرحوم) کو زبردست خراج عقیدت پیش

ن کی جمہو ریت کے استحکام، آئین اور پا رلیمنٹ کی با لا دستی کے لئے جدو جہد نا قا بل فرا مو ش ہے ۔انہوں نے زندگی بھر ملکی محکوم اقوام اور صو بے کی عوام کے حقوق کی با زیا بی کے لئے انمو ل جدو جہد کی جو ہما رے لئے مشعل را ہ ہیں،صوبائی اسمبلی میں ارکان کا اظہار خیال ، تعزیتی قراردادمنظور

منگل 23 مئی 2017 22:02

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے پشتونخوا ملی عوامی پا رٹی کے ڈپٹی چیئر مین عبدالرحیم مندو خیل(مرحوم) کو زبردست خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ان کی جمہو ریت کے استحکام، آئین اور پا رلیمنٹ کی با لا دستی کے لئے جدو جہد نا قا بل فرا مو ش ہے ۔انہوں نے زندگی بھر ملکی محکوم اقوام اور صو بے کی عوام کے حقوق کی با زیا بی کے لئے انمو ل جدو جہد کی جو ہما رے لئے مشعل را ہ ہیں گزشتہ روز بلو چستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت تلا وت کلا م پا ک سے شروع ہوا تو اجلاس میں مشترکہ تعزیتی قراردادجس میں رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل (مرحوم)کی جمہوریت کے استحکا م اور بالادستی کیلئے کوششوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا تھا کوپشتونخوا ملی عوا می پا رٹی کے رکن صو با ئی اسمبلی سید لیاقت علی ا ٓغا نے پیش کیا ۔

(جاری ہے)

قرارداد پرقائد ایوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہاکہ ون یونٹ کے بعد بلوچستان کوصوبے کادرجہ دلوانے میں مرحوم عبدالرحیم مندوخیل نے کلیدی کرداراداکیا۔مرحوم تمام عمر جمہوری اداروں کومضبوط بنانے اورچھوٹے صوبوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم رہے بلکہ انہوںنے پوری زندگی صوبے کے عوام کے حقوق پرکبھی سود بازی نہیں کی، انہوںنے آمریت کے خاتمے کیلئے بھرپورسیاسی جدوجہد کی مرحوم میرغوث بخش بزنجو ،خان عبدالصمدخان اچکزئی ،باچا خان کے ساتھ مل کر جمہوریت کی بحالی اورآمریت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی صدیوں میں ایسے لوگ پیداہوتے ہیں ۔

انہوں نے پوری زندگی تاریخ کے ساتھ دھوکا نہیں کیابلکہ تاریخ زندگی بھرپورانہیں یاد رکھے گی ۔قرارداد پر اظہارخیال کرتے ہوئے پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیاتوال نے کہاکہ محکوم قوموں کی حقوق کیلئے عبدالرحیم مندوخیل نے زندگی بھرپورجدوجہد کی کبھی بھی آمریت کے سامنے نہیں جھکے ،18 ویں ترمیم کی ڈرافٹ کی تیاری اورصوبائی خود مختاری سے متعلق 18 ویں ترمیم کی منظوری میں عبدالرحیم مندوخیل کااہم کرداررہا۔

سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی تعزیتی قرارداد پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم عبدالرحیم مندوخیل، خان عبدالصمدخان اچکزئی ،میرغوث بخش بزنجو کے قافلے کے سپاہی تھے مارشلا کے خلاف کے طویل جدوجہد کی مرحوم نہ صرف پشتونوں کیلئے جدوجہد کی بلکہ تمام محکوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی مرحوم ایک ایماندار سیاسی قائدرہے جنہیں پوری زندگی اصولوں کی پاسداری کی ۔

رکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم نوشیروانی نے کہاکہ مرحوم کے ساتھ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن میں رہا انکی زندگی طویل جدوجہد کی وجہ سے برسوں یادرکھاجائے گا۔اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت ،معصومہ حیات ،شپوژمی اچکزئی نے عبدالرحیم مندوخیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری زندگی ایک سیاسی کارکن کی طرح گزاری کبھی بھی اصولوں پر سو د ے بازی نہیں کی اس لیے آج ہم انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔

رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے اورلیاقت آغا نے عبدالرحیم مندوخیل کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنرل ضیاء کی آمریت کے خاتمے کیلئے مرحوم کی جدوجہد ہمیشہ یادرکھیں جائے گی۔خاتون رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ روف نے عبدالرحیم مندوخیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم مرحوم کے فلسفے اورفکرکواپنائے انکی سیاسی جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔

صوبائی وزیر نواب محمدخان شاہوانی ،صوبائی وزیرجعفرخان مندوخیل نے مرحوم عبدالرحیم مندوخیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کیلئے انکی سیاسی جدوجہد ہمیشہ یاررکھاجائے گا۔رکن صوبائی اسمبلی میرخالد لانگو نے کہاکہ مرحوم نے پوری زندگی ایمانداری سے سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنے لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ۔صوبائی وزیرڈاکٹرحامد خان اچکزئی نے کہاکہ آج پوری اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کوخراج تحسین پیش کررہی ہے جس پر ہم پورے ایوان کے شکرگزار ہیں ۔

سپیکرراحیلہ حمید خان درانی نے مشترکہ قرارداد کو منظورکرتے ہوئے کہاکہ آمریت کے خاتمے کیلئے عبدالرحیم مندوخیل کی سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یاررکھاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں چاہئے کہ ہم عبدالرحیم مندوخیل کے افکار کو اپناکر اپنے لوگوں کی خدمت کرے جس طرح عبدالرحیم مندوخیل نے زندگی بھراپنے لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی جس پرسپیکر نے گورنربلوچستان کاحکم نامہ پڑھ کر اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ۔