داعش سے مبینہ تعلقات، کامسیٹ یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر اور اس کی بھتیجی کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 مئی 2017 21:48

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی2017ء) داعش سے مبینہ تعلقات کے الزام پر کامسیٹ یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر اور اس کی بھتیجی کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں لاہور کی کامسیٹ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پروفیسر کی بھتیجی کو بھی کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں افراد پر داعش سے تعلقات کا الزام ہے۔ جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دونوں افراد ڈرون کیمروں کی مدد سے دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :