نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی ہوسکتے ہیں، شہریارخان نے اشارہ دیدیا

چیئر مین پی سی بی کیلئے میڈیا پر جتنے نام بھی آجائیںکرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ طے شدہ طریقہ کار کے کے تحت ہی منتخب ہو گا، آئین کے مطابق پی سی بی چیئر مین گورننگ بورڈ کے 10 لوگوں میں سے منتخب کیا جاسکتا ہے، نجم سیٹھی بھی اگلے چیئرمین پی سی بی ہو سکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی کا آئندہ الیکشن نہیں لڑئوں گا،عمر اکمل کے ان فٹ ہونے کی انکوائری کریں گئے،مصباح الحق اور یونس خان کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ 3سے 4دن میں کریں گئے ٹیسٹ ٹیم کپتان کے لیے نام ہیں ابھی فیصلہ نہیں کیا پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو

منگل 23 مئی 2017 22:50

نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی ہوسکتے ہیں، شہریارخان نے اشارہ دیدیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ چیئر مین پی سی بی کیلئے میڈیا پر جتنے نام بھی آجائیںکرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ طے شدہ طریقہ کار کے کے تحت ہی منتخب ہو گا، آئین کے مطابق پی سی بی چیئر مین گورننگ بورڈ کے 10 لوگوں میں سے منتخب کیا جاسکتا ہے، چیئرمین پی سی بی کا آئندہ الیکشن نہیں لڑئوں گا،عمر اکمل کے ان فٹ ہونے کی انکوائری کریں گئے،مصباح الحق اور یونس خان کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ 3سے 4دن میں کریں گئے ٹیسٹ ٹیم کپتان کے لیے نام ہیں ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

وہ منگل کو سینیٹ کی بین الصوبائی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔چیئر مین پی سی بی نے عمر اکمل کے روئیے پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل کبھی ٹریفک والوں سے الجھتا ہے کبھی کسی ڈانس پارٹی میں چلا جاتا ہے ،عمر اکمل کی فطرت ہی ایسی ہے تو ہم کیا کریں۔

(جاری ہے)

عمر اکمل کافٹنس ٹیسٹ ایک ماہ قبل لیا تھا،انگلینڈ میں دوبارہ فٹنس لینے میں ناکامی پر عمر اکمل کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا،ان فٹ کھلاڑیوں کو نہ کھلانے کہ ہماری پالیسی واضح ہے،ہم انکوائری کریں گے کہ عمر اکمل کے ان فٹ ہونے کی کیا وجہ ہے۔

چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ میڈیا میں جتنے نام بھی آجائیںکرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ طے شدہ طریقہ کار کے کے تحت ہی منتخب ہو گا، پی سی بی چیئر مین پی سی بی آئین کے مطابق گورننگ بورڈ کی10لوگوں میں سے منتخب کیا جاسکتا ہے،میں نے چیئرمین پی سی بی کا آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، 25مئی کو کرکٹ بورڈکی آخری اے جی ایم کی صدارت کروں گا ، وزیر اعظم کے پاس گورننگ بورڈ میں دو ٹیکنو کریٹ لگانے کا اختیار ہے،انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی بھی اگلے چیئرمین پی سی بی ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ کرکٹ سیریز کی بحالی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ۔

مصباح الحق اور یونس خان کیلئے فیئرویل کی تقریب کا انعقاد کرینگے ،مصباح الحق اور یونس خان کا تین چار روز میں بطور کوچ کی سلیکشن کا فیصلہ کریں گے،شہریار خان نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کپتان کے لیے نام ہیں ابھی فیصلہ نہیں کیا۔