اسپاٹ فکسنگ کیس، خالد لیطف کی سماعت میں غیر حاضری

خالد لطیف کو نوٹس جا چکا ہے، ٹربیونل کے سامنے پیش نہ بھی ہوئے تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،پی سی بی

منگل 23 مئی 2017 22:50

اسپاٹ فکسنگ کیس، خالد لیطف کی سماعت میں غیر حاضری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے خالد لطیف کیس کی سماعت تیسرے روز بھی ہوئی، جس میں خالد لطیف اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ خالد لطیف کو نوٹس جا چکا ہے، ٹربیونل کے سامنے پیش نہ بھی ہوئے تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا کو بتایا کہ خالد لطیف نے بکی کی جانب سے دی جانے والی گرپس چڑھانے کا الزام ایک اور کھلاڑی پر لگایا تھا لیکن اس کھلاڑی نے ٹربیونل کے سامنے پیش ہو کر الزام مسترد کر دیا ہے۔ خالد لطیف کیس کے حوالے سے پی سی بی کے تین گواہ ٹویبونل کے سامنے پیش ہوئے اور باقی تین گواہ بدھ کے روز پیش ہوں گے۔