کراچی ،رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں میں اپریشن 40 مشتبہ افراد سمیت 11 ملزمان گرفتار ،

لانڈھی سے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا اسلحہ برآمد

منگل 23 مئی 2017 22:52

کراچی ،رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں میں اپریشن  40 مشتبہ افراد سمیت ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن اور کارروائیاں ، 40 مشتبہ افراد زیرحراست ، 11 ملزمان گرفتار ، کالعدم جماعت الاحرار اسلحہ کا ذخیرہ پکڑا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو لانڈھی تھانے کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زیر حراست افراد کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کا ذخیرہ جس میں بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی ، باخبر ذرائع نے بتا یا کہ اسلحہ اور گولیاں نامعلوم مقام پر منتقل کردی گئی ہیں، مزکورہ تمام اسلحہ اور گولیاں کالعدم جماعت الاحرار کا بتایا جاتا ہے،باخبر ذرائع کے مطابق اسلحہ کراچی میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا، جس کو قانون نافذ کرنے والے اداروںنے ناکام بنادیا ۔

(جاری ہے)

ادھر سپر ہائی وے جنت گل ٹاؤن ، گلستان جوہر کے مختلف علاقوں ، کورنگی ، مہران ٹاؤن اور گلشن حسین ہزارہ گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر سیل کردیا آپریشن شروع کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 40افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، باخبر ذرائع نے بتایا کہ زیرحراست افراد میں سیاسی ، مذہبی ، کالعدم اور گینگ وار کے کارندے شامل ہیں ۔

ادھر شیر شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان دانش عرف سمیہ ، سہیل اسحاق اور فرخ کو گرفتار کر کے 1 ٹی ٹی پستول ، ایک ریوالور ، گولیاں ، ایس ایم جیز کی 200 گولیاں ، 10 شراب کی بوتلیں ، 6 موبائل فونز، 3100 روپے نقدی ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ ایس وی پی او اور پاک کالونی عمران خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :