شہید فرید خان ہسپتال ہنگو کی تعمیر ومرمت کیلئی3کروڑ 9لاکھ 53ہزار روپے کا خصوصی فنڈ منظور

منگل 23 مئی 2017 22:37

ہنگوُ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) شہید فرید خان ہسپتال ہنگو کی تعمیر ،مرمت کے ترقیاتی فنڈ زکا 3کروڑ 9لاکھ 53ہزار روپے خصوصی فرانٹ منظور کر لیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے سپیشل فنڈ سے منظور شدہ خطیررقوم ہسپتال کے مختلف شعبوں کو فعال بنانے میں موثر تبدیلی لائے گی۔ایم پی اے شاہ فیصل خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق شہید فرید خان ہسپتال ہنگو میں مرمتی اور تعمیراتی امور کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی خصوصی فنڈ سے 3کروڑ 9لاکھ 53ہزار روپے کے گرانٹ کی منظوری پر ایم پی اے ہنگو شاہ فیصل خان نے ترقیاتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ایم پی اے شاہ فیصل خان ،ایم ایس ڈاکٹر فضل مولا،سی اینڈ ڈبلیو انجنئیرسلطان محمود،ڈاکٹرز حضرات اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے شاہ فیصل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں عوامی مفادات کی تناظر میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ری پئیر اینڈ رینو یو شن فنڈز کی ترقیاتی منصوبہ سے شہید فرید خان ہسپتال کے مختلف شعبوں کوفعال بنانے اور ہسپتال کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا پلیٹ فارم ثابت کرنے میں معاوت ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو ترقی یافتی اضلاع کے فہرست میں لا کھڑا کرنے اور عوامی حقوق ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر سطح پر جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :