Live Updates

ایل پی جی ڈیلر ایسوسی ایشن کا رمضان المبارک کیلئے رضا کارانہ طور پر رعایتی پیکیج کا اعلان

منگل 23 مئی 2017 22:37

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) ایل پی جی ڈیلر ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کیلئے رضا کارانہ طور پر رعایتی پیکیج کا اعلان کر دیا،گھریلو سلنڈر پر ایک سو روپے ،15کلو والے سلنڈر پر 150روپے جبکہ کمرشل سلنڈر میں400روپے کم کر دیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا،یہ اعلان LPGڈیلر ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل بشارت ساقی کی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

شرکائے اجلاس نے رمضان المبارک کے دوران گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں رضاکارانہ کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔بشارت ساقی نے بتایا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر11.8کلو کے سلنڈر کی قیمت 1450سے کم کر کے 1350،15کلو کے سلنڈرکو 1850سے کم کر کے 1700روپے جبکہ کمرشل سلنڈر قیمت 5600سے کم کر کے 5200روپے مقرر کر دی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :