روزہ ڈھال ہے ،تمام مسائل کا حل قرآن ہے،عطیہ نثار

مائیں اپنے بچوں کو موبائل ،ٹی وی اور نیٹ میں وقت ضائع کر نے سے روکیں،فرحانہ اورنگزیب

منگل 23 مئی 2017 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمات اضلاع ،کراچی شوری اور شعبوں کی ذمہ داران کے سا تھ سہ ماہی جائزہ اجلاس ارقم اسلامک سینٹر میں ہوا ۔ناظمہ صوبہ سندھ عطیہ نثار نے خصوصی شرکت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت رمضان المبارک میں دورہ قرآن اور تفسیر کے ذریعہ بڑے پیمانے پر عوامی رابطے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

خواتین اور طالبات نے شہر کے سینکڑوں مقامات پر قرآن فہمی کے مراکز کے ذریعہ یہ شعور بیدار کرنے کی کوشش کی جائیگی کہ موجودہ دور کے جملہ مسائل کا حل قرآن مجید میںموجود ہے۔انہوں نے کہا کہ روزہ جسمانی ،روحانی اور دل کی بیماریوں کے خلاف ڈھال ہے۔ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ جس میں خیر اور بھلائی کو قوتیں مضبوط ہو جاتی ہیں۔ اس موقع پر ناظمہ کراچی فرحانہ اورنگزیب نے کہا کہ مائیں بچوں کو قرآن سے قریب کریں موبائل، نیٹ ،ٹی وی ایسی سرگرمیاں جن میں وقت ضائع ہوتا ہے۔ ان سے روکیں۔ انہوں نے K-Eکے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سخت گرمی اور روزوں میں بجلی کا جاناعذاب سے کم نہیں۔

متعلقہ عنوان :