مخالفین جمعیت علماء اسلام کی پرامن جدوجہد کو دہشت گردانہ کارروائیوں سے نہیں روک سکتے، جمعیت علماء اسلام بلوچستان

منگل 23 مئی 2017 22:41

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد صوبائی جنرل سیکرٹری ‘ ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ‘ مولانا محمد حنیف ‘ مولانا عبداللہ جتک ‘ حاجی عبدالواحد صدیقی ‘ صاحبزادہ مولانا کمالدین ‘ حاجی بہرام خان اچکزئی ‘ حاجی عبدالباری اچکزئی ‘ مفتی غلام حیدر ‘ حافظ محمد ابراہیم لہڑی ‘ سید جانان آغا اور جلال شاہ اخونزادہ نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد نے کہا کہ مخالفین جمعیت علماء اسلام کی پرامن جدوجہد کو دہشت گردانہ کارروائیوں سے نہیں روک سکتے جمعیت علماء اسلام اس وقت پوری دنیا میں امن کی علمبردار جماعت ہے عالمی اجتماع منعقد کرکے جمعیت علماء اسلام نے واضح کر دیا کہ اسلام میں تمام مذاہب کو اپنے دین پر عمل کرنے کی مکمل اجازت ہے اس وقت جمعیت علماء اسلام نے دنیا میں اسلام کا خوبصورت چہرہ پیش کیا ہے دیندار مسلمانوں کو جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دینا ہوگا سیکولر تنظیمیں پاکستان میں اسلامی تشخص ختم کرنے کیلئے سرگرم ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں ایک مضبوط سیاسی قوت کے طورپر ابھر رہی ہے عنقریب جمعیت علماء اسلام میں شمولتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگا حکومت میں اکر جمعیت علماء اسلام سب سے بدامنی کا خاتمہ کرے گی جمعیت علماء اسلام صحت ‘ تعلیم آب نوشی سمیت دیگر اہم شعبوں کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے گی ہلاکتیں ‘ اغواء برائے تاوان ڈکیتی کی وارداتوں میں بے انتہاء اضافے سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں شہریوں میں خوف و حراس پھیلا ہوا ہے حکومتی اور انتظامیہ کی نااہلی اور کاہلی کی وجہ سے بلوچستان میں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اجلاس رات گئے تک جاری رہا اجلاس کا دوسرا سیشن آج دس بجے صبح دوبارہ شرو ع ہوگا اجلاس میں سابق سینیٹر ہمین داس کے بیٹے کے اغواء کی شدید مذمت کی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر ہمین داس کے بیٹے کو بحفاظت بازیاب نہ کرایا گیا تو جمعیت علماء اسلام سخت سے سخت احتجاج پر مجبورہونگے۔

متعلقہ عنوان :