Live Updates

باتیں کرنے کی بجائے تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ خیبرپختونخوا میں مزدور اور ایم پی ایز کی تنخواہ ایک برابر کر کے دکھائیں ، ایم پی ایز کی سب سے زیادہ تنخواہیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہیں ، لوگوں کو مثالیں کسی اور دور کی باتیں سنا کے جذباتی کرنا اور پھر خود عمل اس کے برعکس کرنا ٹھیک بات نہیں ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

منگل 23 مئی 2017 23:15

باتیں کرنے کی بجائے تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ خیبرپختونخوا میں مزدور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ باتیں کرنے کی بجائے تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ خیبرپختونخوا میں مزدور اور ایم پی ایز کی تنخواہ ایک برابر کر کے دکھائیں ، ایم پی ایز کی سب سے زیادہ تنخواہیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہیں ، لوگوں کو مثالیں کسی اور دور کی باتیں سنا کے جذباتی کرنا اور پھر خود عمل اس کے برعکس کرنا ٹھیک بات نہیں ہے ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے پاس اتنے وسائل ہوں کہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ پچاس ہزار تک ہو ، 2013 میں جب ہم نے ملک سنبھالا تو ایک اخبار نے معاشی اعتبار سے پاکستان کو خطرناک ترین ملک قراردیا تھا ، ہمارے دخائر گر رہے تھے ، بجٹ کا خسارہ 9فیصد تک پہچ رہا تھا ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا تھا کہ 2014میں پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا ، اس صورت میں ہم نے ملک کو سنبھالا اور9سال میں پہلی بار ہم نے 5.3فیصد گروتھ تک پہنچ پائے ہیں اور خسارہ کم کر کے 4.6فیصد تک لے آئے ہیں ، ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 22,23ارب تک جا چکے ہیں ، لوڈ شیڈنگ بھی بہت جلد ختم ہو جائے گی ۔

احسن اقبال نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے دور کی باتیں کرنے کی بجائے تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ خیبرپختونخوا میں مزدور اور ایم پی ایز کی تنخواہ ایک برابر کر کے دکھائیں ۔ ایم پی ایز کی سب سے زیادہ تنخواہین بلوچستان اور خیبرپختونخوا میںہیں ، لوگوں کو مثالیں کسی اور دور کی باتیں سنا کر جذباتی کرنا اور پھر خود عمل اس کے برعکس کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔ (ن م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات