سپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے جوانسال بھتیجے علی اصغر زہری کے انتقال پرافسوس کا اظہار

منگل 23 مئی 2017 23:19

کوئٹہ۔23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) سپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے جوانسال بھتیجے علی اصغر زہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔