نیب لاہور نے لیسکو کے 48لاکھ روپے کے ڈیفالٹر کو گرفتار کر لیا ‘ملزم رمضان کو کل ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

منگل 23 مئی 2017 23:42

نیب لاہور نے لیسکو کے 48لاکھ روپے کے ڈیفالٹر کو گرفتار کر لیا ‘ملزم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 48لاکھ روپے کے ڈیفالٹر کو گرفتار کر لیا جسے کل ( بدھ ) ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم رمضان سال 2012ء سے لیسکو کا ڈیفالٹر ہے اور اس کے ذمے واجب الاداد کل رقم 48لاکھ ہے اور ملزم کے خلاف نیب لاہور نے 2016ء میں کارروائی کا آغاز کیا اور اسے متعدد بار طلب کیا گیا لیکن پیش نہ ہونے پر گزشتہ روز نیب لاہور نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم رمضان کو آج ( بدھ ) احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :