رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرکے شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کی عید الفطر حوالات میں گزر ے گی،ڈپٹی کمشنر

بدھ 24 مئی 2017 10:56

رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرکے شہریوں کو ..
ملتان ۔23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) ڈ پٹی کمشنر ملتان ڈویژن نا در چٹھہ نے کہا ہے کہ ما ہ رمضا ن المبارک میں نا جا ئز منا فع خو ر ی اور ذ خیر ہ اندوز ی کرکے شہر یو ں کو لو ٹنے وا لے عنا صر کی عید الفطر حوالا ت میں گز ر ے گی،پر ائس کنٹرو ل مجسٹر یٹس کو مکمل اختیارا ت دے کر شہر میں چھا پے ما رنے کا حکم دیا ہے تا کہ سرکار ی نر خو ں پر اشیا ء خو ر دونو ش کی فر اہمی یقینی بنا ئی جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ رمضا ن آ ر ڈیننس کے تحت کسی ہوٹل یا ریسٹو رنٹ کو کھلنے کی اجاز ت نہیں دی جا ئے گی، خلاف ورز ی پر 1 ما ہ قید اور بھا ری جر ما نہ بھی عائد کیا جا ئے گا ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے گذ شتہ روز شہر میں قا ئم کئے گئے مختلف رمضا ن با زا روں کا دو رہ کر تے ہوئے کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر الر حمن اور ایڈ من آ فیسر کنڈ کٹنگ آ صف ر ضا بھی ان کے ہمر اہ تھے ۔بعدا زاں ڈ پٹی کمشنر نے مد نی چو ک ، عید گا ہ اور ممتا ز آباد رمضا ن با ز ارو ں کا دور ہ کیا اور انتظا ما ت چیک کئے ۔

متعلقہ عنوان :