تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا رمضان المبارک کے موقع پر امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کا عزم

بدھ 24 مئی 2017 10:56

تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا رمضان المبارک کے موقع پر امن و امان ..
ملتان ۔23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) ضلعی امن کمیٹی میں شا مل تما م مکا تب فکر کے علما ء کر ا م نے ما ہ رمضا ن المبا رک ؐکے موقع پر بھر پور بھا ئی چا ر ے اور امن و امان کی فضا ء بر قرا ر رکھنے کا عز م کیا ہے ۔علما ء کر ام نے ما ہ رمضان المبارک میں محبت اوربھا ئی چارے کو فروغ دینے اور تما م مذا ہب کے احترا م کو یقینی بنا نے پر بھی اتفا ق کیا ۔

(جاری ہے)

علماء کرام نے ضلعی انتظا میہ کو اپنے بھر پو ر تعا ون کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہاکہ رمضا ن المبا ر ک میں تما م مسا لک ما ہ مقد س کا احترا م کر یں گے ۔ان خیالا ت کاا ظہا ر علما ء کرا م اور مختلف مکا تب فکر کے نما ئند گا ن نے سر کٹ ہا ئو س میں منعقد ہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس کی صدا ر ت ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ نے کی ۔ اجلاس میںمعروف عالم دین قاری محمد حنیف جالند ھر ی اور اے ڈی سی فنا نس ارشد گوپانگ اورامن کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے ،اس موقع پر دیگر علماء کرا م نے بھی خطا ب کیا اور ضلعی امن کمیٹی کی جا نب سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہا نی کرا ئی ۔