جنوبی کوریا کی حکومت نے کوریا میںاپنی مدت ملازمت مکمل کرنے والے ایسے پاکستانیوں کے تجربات اور کوریا سے حاصل ہونیو الی آمدنی سے پاکستان میں شروع کئے جانے والے کاروبار سے متعلق ویڈیو کلپ مقابلے جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کردیا

بدھ 24 مئی 2017 11:02

جنوبی کوریا کی حکومت نے کوریا میںاپنی مدت ملازمت مکمل کرنے والے ایسے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) جنوبی کوریا کی حکومت نے کوریا میںدورا ن قیام اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے والے ایسے پاکستانیوں کے تجربات اور کوریا سے حاصل ہونیو الی آمدنی سے پاکستان میں شروع کیا جانے والا کاروبار سے متعلق ویڈیو کلپ مقابلے جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کردیا ۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو 3 لاکھ کورین ین کا انعام دیا جائے گا۔

ویڈیو مقابلے کاانعقاد کوریا کی حکومت نے براہ راست کیا جس میں ان افراد کو حصہ لینے کی اجازت تھی جو اورسیز ایمپلائمنٹ کاروپوریشن کے ذریعے کوریا میں ملازمت حاصل کی اور وقت مقررہ پر واپس پاکستان آئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن میں کوریا کی حکومت کی جانب سے نامزد تین رکنی کمیٹی جس میں اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے مینجینگ ڈائریکٹر پرویز احمد جونیجو، کوریا حکومت کے نمائندے سئو جونگ جی اور پاکستان سے صحافتی برادری کے نمائندے معظم علی رانا پر مشتمل تین رکنی کمیٹی نے کوریا میں اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے آنے والے افراد کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو زکا مشاہدہ کیا اور دو افراد عمران انور اور محمد عمران کو ویڈیو میں دی جانے والی معلومات اور کوریا میں اپنی ملازمت کے دوران حاصل ہونیو الی آمدنی سے پاکستان میں کاروبار کا آغاز کرنے اور کامیابی سے چلانے پر کامیاب قرار دیا۔

(جاری ہے)

ان خوش نصیبوں کو پہلے مرحلے میں جمعرات 25 مئی کو اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن میں ویڈیو کلپ مقابلہ جیتنے پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا کی حکومت نے پاک کوریا ائمپلائمنٹ معاہدے کے تحت جانے والے اور اپنی مدت مکمل کرکہ واپس پاکستان آنیو الے پاکستانیوں کے لیے کوریا میں اپنے تجربات اور حاصل ہونیو الی آمدنی سے پاکستان میں کاروبار کا آغاز کرنے اور کامیابی سے چلانے کے حوالے سے ویڈیو کلپ بھجوانے کی آخری تاریخ 19 مئی مقرر کی گئی تھی ۔

پہلے نمبر پر آنے والے خوش نصیب عمران انور کا تعلق صوبہ سرحد کے شہر ملاکنڈ سے ہے جو چار سال کوریا میں گزار کر پاکستان واپس آئے اور اپنا کاروبار شروع کیا اور کامیابی سے چلارہے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر آنے والے پنجاب کے شہر جھنگ کے رہائشی محمد عمران ہے جو کوریا میں ملازمت کے بعد مقرر ہ مدت پر پاکستان آئے اور ملتان میں الیکٹرونکس کا کاروبار شروع کیا اور کامیابی سے اپنا نزنس چلارہے ہیں ۔ کوریا حکومت کا ویڈیو کلپ مقابلے کا مقصد کوریا میں موجود پاکستانیوں کو مقرر وقت پر واپس پاکستان آنے کی ترغیب دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :