سکی کناری ڈیم کی تعمیر کا کام جاری،منصوبہ دو ارب ڈالر کی لاگت سے 2022 ء تک مکمل کیا جائے گا

بدھ 24 مئی 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) دریائے کنہار پرسکی کناری ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں مختلف پراجیکٹس کا اجراء کردیا گیا ہے ان میں سے ایک دریائے کنہار پر تعمیر کیا جانے والا ہائیڈرو پاور پراجکٹس بھی ہے جس پر2 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور اسی2022 ء تک مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 870 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ توانائی پاور پراجیکٹس چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :