فلپائن کے جزیرہ منڈاناؤ میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان

بدھ 24 مئی 2017 10:40

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے فوج اورداعش سے منسلک جنگجوؤں کے درمیان تصادم کے بعد منڈاناؤ جزیرے میں دو مہینوں کے لیے مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کردیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں جنوبی جزیرے میں سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکارہلاک ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر نے مارشل لا لگانے کا اعلان روس کے اپنے دورے کے دوران کیا اور انھیں یہ دورہ مختصر کرکے وطن واپس آنا پڑا۔

اپنے روسی دورے میں صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ ان کے ملک کو داعش اور دیگر جنگجوؤں سے لڑنے کے لیے مزید جدید اسلحہ کی ضرورت ہے۔وزیر دفاع ڈیلفن لورینزانا نے بتایا کہ تصادم میں شامل جنگجو کا تعلق موتے گروپ سے ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جنگجوؤں نے ایک ہسپتال اور ایک جیل پر قبضہ کر رکھا تھا اور چرچ سمیت کئی عمارتوں کو نذر آتش کر دیا۔

متعلقہ عنوان :