دشمن نے جارحیت کی تو جواب نسلیں یاد رکھیں گی،ایئر چیف مارشل سہیل امان

بدھ 24 مئی 2017 11:45

دشمن نے جارحیت کی تو جواب نسلیں یاد رکھیں گی،ایئر چیف مارشل سہیل امان
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ اگر دشمن نے جارحیت کی تو جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی اگر کسی کی جانب سے مہم جوئی کا سوچا گیا تو اس کی غلط فہمی ہو گی‘ ملکی دفاعی پالیسی کے تحت پوری قوت سے جواب ملے گا ‘ قوم کو دشمن کے ایسے بیانات پر بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ‘ پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہے ‘ آپریشن ضرب عضب ہو یا ردا لفساد پاک فضائیہ کا کردار بھرپور ہے ‘ جے ایف 17 کی پیداوار تین گنا بڑھ چکی ہے ‘ جے ایف 17قوم کا فخر ہے ‘ ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے قوم کو ہم پر اعتماد ہونا چاہیے ۔

وہ بدھ کو قادری ایئر بیس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ ایئر چیف مارشل نے میراج جنگی طیارہ خود اڑا کر تربیتی مشقوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ نے تربیتی مشقوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے کہا کہ تربیتی مشقیں معمول کی آپریشنل سرگرمی ہے۔ کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم تیار ہیں ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے قوم کو ہم پر اعتماد ہونا چاہیے۔

پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ بہترین ایئر فورس ہے۔ سارا سال تیار رہے ہیں۔ قوم کو دشمن کے ایسے بیانات پر بالکل پریشان ہونے کی ضروت نہیں ۔ آپریشن ضرب عضب ہو یا ردا الفساد پاک فضائیہ کا کردار بھرپور ہے۔ جے ایف 17 کی پیداوار تین گنا بڑھ چکی ہے جے ایف 17 تھنڈر طیارہ قوم کا فخر ہے ۔ ایئر چیف نے کہا کہ جے ایف 17 منصوبہ کی اہم بات فضائی دفاع میں خود کفیل ہونا ہے۔ پاک فضائیہ کے لئے کوئی بھی صورتحال مشکل نہیں۔ اگر کسی کی جانب سے ہم پر مہم جوئی کا سوچا گیا تو اس کی غلط فہمی ہو گی۔ ملکی دفاع پالیسی کے تحت پوری طاقت سے جواب ملے گا۔ اگر دشمن نے جارحیت کی تو جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔