پاک بھارت بورڈز کے مذاکرات پیر کو دبئی میں ہونگے

بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے ملاقات کیلئے دبئی آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ،ْ عہدیدار پی سی بی

بدھ 24 مئی 2017 12:38

پاک بھارت بورڈز کے مذاکرات پیر کو دبئی میں ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان قانونی نوٹس کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں اہم ترین ملاقات پیر کو دبئی میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے ملاقات کیلئے دبئی آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔توقع ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی چیئر مین شہریار خان، چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کریں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن شرکت نہیں کریں گے۔