امریکی کمپنی نے پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کی سب سے مقبول اور منافع بخش فرنچائز قرار دیدیا

بدھ 24 مئی 2017 12:38

امریکی کمپنی نے پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کی سب سے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) امریکا کی معروف اسپورٹ کمپنی نے پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کی سب سے مقبول اور منافع بخش فرنچائز قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کے جائزے کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام کیاورکشاپ کے دوران کھیلوں اور ٹیموں کی مقبولیت اور منافع کا جائزہ لینے والی معروف امریکی کمپنی نیلسن انٹرٹینمنٹ نے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چمپئن پشاور زلمی کو سب سے مقبول اور منافع بخش فرنچائز قرار دیا۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اعزاز ملنے پر زلمی ٹیم کے کھلاڑیوں اور تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرکٹ اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان اور اپنے فینز کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کا عمل جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا۔