یمن میں امریکی چھاتہ بردار میرینز کی بڑی تعداد اتاری گئی

امریکی فوجیوں اور جنگجوؤں کے درمیان البیضاء میں آل عواض کے مقام پر کئی گھنٹے لڑائی جاری رہی،مقامی قبائل

بدھ 24 مئی 2017 12:42

یمن میں امریکی چھاتہ بردار میرینز کی بڑی تعداد اتاری گئی
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) یمن کے صوبہ مآرب اور البیضاء کے علاقوں میں مقامی قبائلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے خلاف آپریشن کے لیے امریکی چھاتہ بردار میرینز کی بڑی تعداد اتاری گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قبائلی ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں اور القاعدہ جنگجوؤں کے درمیان البیضاء میں آل عواض کے مقام پر کئی گھنٹے لڑائی جاری رہی جب کہ مآرب میں زمینی اور فضائی کارروائی ایک ساتھ کی گئی۔ مآرب میں العذلان اورالجوبہ کے مقامات پر امریکی میرینز اور القاعدہ جنگجوؤں کے درمیان لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں جہاں متعدد القاعدہ جنگجوؤں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :