مانچسٹر حملہ، برطانیہ میں مسلم اور یہودی کمیونٹی مشکوک

مسلمانوں اور یہود ی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت،اور حملہ قابل نفرت و خوفناک قراردیا

بدھ 24 مئی 2017 12:42

مانچسٹر حملہ، برطانیہ میں مسلم اور یہودی کمیونٹی مشکوک
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) مانچسٹر میں حملے کے بعد سے برطانیہ میں مسلم اور یہودی کمیونٹی کو مشکوک نظروں سے دیکھا جارہا ہے تاہم دونوں گروپس کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔امریکی جریدے کے مطابق حالیہ کچھ برسوں میں یورپ بھر میں اسلام اور یہودیت مخالف جذبات اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم مخالف واقعات کو مانیٹر کرنے والی تنظیم ’’ٹیل ماما‘‘ کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 2016 کے دوران مسلمانوں کے خلاف واقعات میں326 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی عرصے میں برطانیہ میں 1309 یہودی مخالف واقعات پیش آئے ۔

اس کا مطلب ہے کہ ان واقعات میں 2015 کے مقابلے میں 36 فیصد اضافہ ہوگیا۔مانچسٹر حملے کے بعد مسلمانوں اور یہود ی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ قابل نفرت اور خوفناک ہے۔واضح رہے حملے کے وقت مسلمان ٹیکسی ڈرائیوروں نے پریشان متاثرین کو ان گھرکے مفت چھوڑنے کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :