یمن میں القاعدہ کے خلاف آپریشن ،متعدد امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

یہ پہلا موقع ہے جب مآرب گورنری میں کسی دور دراز مقام پر القاعدہ کے خلاف زمین آپریشن کیا گیا،پینٹا گون

بدھ 24 مئی 2017 12:42

یمن میں القاعدہ کے خلاف آپریشن ،متعدد امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) امریکی وزارت دفاع (پینٹا گون) نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ روز یمن میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے ۔ وزارت دفاع کے مطابق اس آپریشن میں کم سے کم 7 القاعدہ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیویز نے صحافیوں کو بتایا کہ یمن میں القاعدہ جنگجوؤں کے خلاف حملے کے دوران متعدد امریکی فوجی بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں تاہم انہوں نے زخمی فوجیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب مآرب گورنری میں کسی دور دراز مقام پر القاعدہ کے خلاف زمین آپریشن کیا گیا۔امریکی حکام بے بتایا کہ جزیرہ العرب کی القاعدہ کے ساتھ وابستہ دہشت گردوں کے خلاف تازہ کارروائی یمنی حکومت کے تعاون سے کی گئی ہے۔ آپریشن میں ہلکے ہتھیاروں اور جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا۔امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تازہ حملہ مآرب کے شمال میں جنوری میں کیے گئے حملے سے 40 سے 45 کلومیٹر دور کیا گیا۔ جنوری میں ہونے والی کارروائی میں متعدد عام شہریوں کے مارے جانے کے بعد ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا تھا

متعلقہ عنوان :