ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میںجاری

تربیتی کیمپ میں ٹرائلز میں منتخب شدہ 6 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ،ْ سیکرٹری طاہر سلطان ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ رواں سال 19 سی28 جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی

بدھ 24 مئی 2017 12:42

ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میںبدھ کو بھی جاری رہا ۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان کے مطابق تربیتی کیمپ میں ٹرائلز میں منتخب شدہ 6 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جس میں مہران جاوید، عباس زیب حارث اقبال، منصور زمان، ذیشان زیب اور عبدالمالک شامل ہیں اور انہیں تین کوچ فضل شاہ، فہیم گل، آصف اور امجد تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ رواں سال 19 سی28 جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ اس سے قبل ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں لئے گئے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں 13 نامور جونیئر کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں عباس زیب، منصور زمان، ذیشان گل، مہران جاوید ، حارث اقبال، سیف اللہ، محمد علی، عبدالقادر، عبدالمالک، محمد فرقان، عزیز رشید، ذیشان زیب اور ذیشان ملک شامل تھے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرائلز میں سے 6 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا جس میں سے 4 کھلاڑی مہران جاوید، عباس زیب حارث اقبال اور منصور زمان کو ایونٹ کیلئے بھجوائیں گے جبکہ دو کھلاڑیوں ذیشان زیب اور عبدالمالک کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ،ْ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور توقع رکھتے ہیں ورلڈ جونیئر سکوائش چمپئن شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے تائٹل کا دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :