اداکارہ مسکان خان نے نئے گانے کی ویڈیو ریکاڈنگ مکمل کرادی‘ گانوں کی لائونچنگ عید پر ہو گی

بدھ 24 مئی 2017 13:27

اداکارہ مسکان خان نے نئے گانے کی ویڈیو ریکاڈنگ مکمل کرادی‘ گانوں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) اداکارہ و ماڈل مسکان خان کے نئے گانے کی ویڈیو ریکاڈنگ مکمل ہو گئی۔گانے کو عید الفطر کے موقع پر لائونچ کیا جائے گا۔دوسرے کی ریکاڈنگ کیلئے وہ کل کشمیر جا گی۔اس حوالے اداکارہ مسکان خان نے بتایا کہ میں ابھی گانے اور گلوکار کا نام ظاہر نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

عید الفطر سے قبل ان گانوں کو ریلیز کیا جائے گا۔میں نے ہمیشہ منفرد اور معیاری کام کو ہی ترجیحی ہے۔اس وقت میری تمام تر توجہ ٹی وی اور ماڈلنگ کی طرف ہے فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔مجھے ایک انڈین فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی ہے لیکن ابھی پاکستان میں مصروفیات کی وجہ سے نکار کردیا ہے۔مستقبل میں اگر اچھے سکرپٹ کی فلم ملی تو اس میں ضر ور کام کرو گی۔

متعلقہ عنوان :