سکی کناری ڈیم کی تعمیر کیلئے اراضی دو جون تک خالی کرانے کا نوٹس جاری

بدھ 24 مئی 2017 13:37

سکی کناری ڈیم کی تعمیر کیلئے اراضی دو جون تک خالی کرانے کا نوٹس جاری
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی جانب سے سکی کناری ڈیم کی تعمیر کیلئے اراضی مالکان کو دو جون تک اراضی خالی کرانے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے کوئی مائی کا لال زمین پر قدم نہیں رکھ سکتا، مشینری کو بند کر دیں گے، موت کو گلے لگائیں گے مگر کمپنی کو کسی صورت کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وہ منگل کو متاثرہ افراد کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

قاری حمید الرحمن قریشی، حسن شاہ، سید عمیر شاہ، قمر علی شاہ، محمد اشفاق، میاں محمد، اشرف اور عبدالقادر شاہ و دیگر نے کہا کہ جب تک جنرل (ر) ایاز رانا کے معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا ہم کسی بھی شخص کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ متاثرین افراد نے کہا کہ 6 مئی کو ہمارا احتجاجی دھرنا منتشر کرنے کیلئے ہمیں کہا گیا کہ 10 مئی کو کمشنر ہزارہ مذاکرات کریں گے، ہم نے سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی سید مظہر علی قاسم کے کہنے پر دھرنا ختم کیا، اس کے بعد نہ تو کوئی میٹنگ ہوئی اور نہ ہی ہمارے مطالبات پورے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :