دینی جماعتیں باہم رابطوں میں ہیں ، قومی سیاسی محاذ پر سیاسی سٹیٹس کو توڑنے کے لیے جوہر ی کردار ادا کریں گی ‘ لیاقت بلوچ

بدھ 24 مئی 2017 14:21

دینی جماعتیں باہم رابطوں میں ہیں ، قومی سیاسی محاذ پر سیاسی سٹیٹس کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دینی جماعتیں باہم رابطوں میں ہیں ، قومی سیاسی محاذ پر دینی جماعتیں اور قیادت سیاسی سٹیٹس کو توڑنے کے لیے جوہر ی کردار ادا کریں گی ، گلی محلوں اور آبادیوں کی سطح پر علماء ، خطیب ، منبر و محراب ، اسلامی نظریہ اور اسلامی تہذیب کی حفاظت کے لیے صاف ستھرا کردار ادا کریں ۔

جوہر ٹائون اور گلبرگ میں ورکرز کنونشن اور معززین کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور اسرائیل عالمی امن کے لیے نئے خطرات لایا ہے ۔ امریکی صدر انتخابی نعرے ، امن کی بحالی بھول کر گھسے پٹے امریکی نیو ورلڈ آرڈر کے نئے علمبردار بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عالم اسلام کا اتحاد پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ کلبھوشن صرف بھارتی جاسوس ہی نہیں ،پاکستان میں دہشتگردی اور بے گناہ انسانوں کے قتل کا مجرم ہے ۔ عالمی عدالت انصاف ،ناانصافی ، تعصب و جانبداری ترک کرے ، حکومت پاکستان اپنے عوام کے قاتل کو ملکی قانون کے مطابق سزا پر عملدرآمد کرے ۔ لیاقت بلوچ نے مانچسٹر میں خود کش دھماکہ میں 22 افراد کی ہلاکت پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی سے متاثرہ ملک اور خاندان ہی اس درد کو محسوس کر سکتے ہیں پورا عالم دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے عالمی سطح پر پالیسی ریویو ناگزیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :