پشاور زلمی پی ایس ایل کی سب سے مقبول اور منافع بخش فرنچائز قرار

پشاور زلمی نے کارکردگی، میڈیا، سوشل میڈیا پر فینز، عوام کے ساتھ بہترین تعلق اور برانڈ ویلیو کے حوالے سے متاثر کن کارکردگی پیش کی اور پی ایس ایل کی مقبول فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل کیا ،معروف امریکی کمپنی نیلسن سپورٹس

بدھ 24 مئی 2017 14:58

پشاور زلمی پی ایس ایل کی سب سے مقبول اور منافع بخش فرنچائز قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) کھیلوں اور ٹیموں کی مقبولیت اور منافع کا جائزہ لینے والی معروف امریکی کمپنی نیلسن سپورٹس نے پشاور زلمی فرنچائز کو مقبولیت اور کارکردگی کے اعتبار سے پی ایس ایل کی نمبر ون فرنچائز قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل سیزن ٹو کے ریویو کے حوالے سے ورکشاپ میں نیلسن سپورٹس کے مینجنگ ڈائریکٹر برائے ساؤتھ ایسٹ ایشیا مسٹر کلاؤڈ رنگوٹ نے بتایا کہ پشاور زلمی نے اپنی کارکردگی، میڈیا، سوشل میڈیا پر فینز، عوام کے ساتھ بہترین تعلق اور برانڈ ویلیو کے حوالے سے متاثر کن کارکردگی پیش کی اور پاکستان سپر لیگ کی مقبول اور بہترین فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کی ٹیم کھلاڑیوں اور تمام فینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی بدولت پشاور زلمی کو بہترین فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے پشاور زلمی پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کے چند میچز اپنے ہوم کراؤڈ اور گراؤنڈ کے سامنے پشاور میں کھیلے۔