پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی خریداری کیلئی30 سے زائد کمپنیوں کا اظہار دلچسپی

ٹیم کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرنے والوں میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں سمیت بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی شامل

بدھ 24 مئی 2017 14:58

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم  کی خریداری کیلئی30 سے زائد کمپنیوں کا اظہار دلچسپی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کے اعلان کے بعد30 سے زائد کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 30سے زائد کمپنیوں نے چھٹی ٹیم کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ،ان میں کئی غیر ملکی کمپنیاںاور بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی شامل ہیں۔لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے اجلاس کے دوران تمام فرنچائزز نے پی ایس ایل انتظامیہ سے درخواست کی کہ انہیں بہت نقصان ہورہا ہے لہذا کرکٹ بورڈ اپنا منافع کم کرے جس پر پی ایس ایل انتظامیہ نے پانچوں فرنچائزز کو تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :